بھٹکل:24؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)12اور 13ستمبر کو تمل ناڈو میں منعقدہ آئی سی ایس ای اسکولوں کے قومی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ میں ریاست کرناٹک کی کبڈی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے شمس اسکول کے پانچ طلبا کی انتظامیہ کی طرف سے ان کی تہنیت کی گئی ۔
اس موقع پر تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے سابق صدر عبدالقادر باشا رکن الدین نے کھلاڑیوں کو بھٹکل میں زیادہ سہولیات نہ ہونے کے باوجود ریاستی سطح پر نمائندگی کرتے ہوئے قومی سطح کے لئے منتخب ہونے پر ستائش کی اور ان کی تریبت کرنے والے کوچر ثقلین ایس ایم کو ریاستی کوچر کی حیثیت سے نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ ریاستی کبڈی ٹیم کےکپتان سیف اللہ ،ٹیم ممبران اسماعیل محتشم، نوفیہ احمد ،نجہہ احمداور عبید برماور کی پھول مالا پہنا کر ان کی تہنیت کی ۔ ادارے کے صدر محمد اسماعیل محتشم ، سید صلاح الدین ایس کے ، پی آراؤ مولوی عزیز الرحمن رکن الدین ندوی ،مولوی سید یاسر برماور ندوی ، عبدالمنیم رکن الدین ، محمد رضامانوی وغیرہ موجود تھے۔